22 جولائی 2012 - 19:30

تہران – اسلامی جمہوریہ ایران کی خلاء بازی کے ادارے کے سربراہ "حمید فاضلی" نے اعلان کیا ہے کہ ایران جلد ہی فجر سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجے گا.

ابنا: حمید فاضلی نے وضاحت کی کہ مصنوعی سیارے کو مدار میں بھیجے جانے کے منصوبے میں تاخیر کی وجہ زیادہ سے زیادہ تکنیکی ٹیسٹ کرنا ہے. اس مصنوعی سیارے کو جون 2012 میں مدار میں بھیجا جانا تھا. انہوں نے کہا کہ جب تمام ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیے جائیں گے تب اس سیٹلائٹ کو زمینی مدار میں بھیج دیا جائے گا. اس منصوبے میں شامل ایک یونیورسٹی کے پروفیسر "فتح اللہ امی" نے کہا تھا کہ فجر سیٹلائٹ ایران کی طرف سے بنائے جانے والے مصنوعی سیاروں سے مختلف ہے کیونکہ یہ مدار کو تبدیل کرنے کے لیے مایکرو موٹریں استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. فجر سیٹلائٹ کو مکمل طور پر ایرانی ماہرین نے تیار کیا ہے اور اس کی آپریشنل مدت 18 ماہ ہے........

/169